سٹی 42 : ڈینگی مچھر پھر سر اٹھانے لگا جبکہ حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔
لاہور میں ڈینگی بخار کے تین مریضوں کی تصدیق ہو گئی جبکہ شہر میں یکم جنوری سے اب تک ڈینگی بخار کے 18 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں ۔ڈینگی سٹاف کو آٹا تقسیم پت مامور کرنے سے مچھروں کی افزائش تلف کرنے کا عمل متاثر ہوا۔ حالیہ بارشوں کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ کا خدشہ ہے ۔
ڈینگی بخار کی سب سے پہلی علامت شدید قسم کا سر درد ہے جو مریض کو بے حال کردیتا ہے۔ ڈینگی کی ایک علامت تیز بخار ہونا ہے، عموماً 104، 105 یا اس سے بھی زیادہ تیز بخار کی وجہ سے جسم کے درجہ حرارت میں نہایت تیزی کے ساتھ غیر معمولی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ ڈینگی کا شکار ہونے والے مریض کو پٹھوں اور جوڑوں میں نہایت شدید قسم کا درد کا سامنا ہوتا ہے۔ یہ درد خاص طور پر کمر اور ٹانگوں میں ہوتا ہے۔ ڈینگی بخار کے ابتدائی مرحلے میں جلد پر خراشیں بھی پڑ جاتی ہیں اور جلد کھردری ہو کر اترنے لگتی ہے۔ ڈینگی بخار کے دوران مریض عموماً غنودگی میں رہتا ہے۔