(ویب ڈیسک)ڈالر سستا ہونے پر سونے بھی سستا ہوگیا،فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق ایک تولہ سونا 2 ہزار روپے سستا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 32 ہزار 300 روپے کا ہوگئی۔
10 گرام سونا 1715 روپے کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 426 روپے کا ہوگیا ۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر اضافے سے 1933 ڈالر فی اونس کا ہوگیا،گذشتہ روز ڈالر 190 روپے پر پہنچے پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔