جہانگیر ترین کو کیسے منایا جائے؟ مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے

جہانگیر ترین
کیپشن: جہانگیر ترین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) جہانگیر ترین کو کیسے منایا جائے؟ مرکزی قیادت نے سرجوڑ لئے، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کی خدمات لینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کو راضی کرنے کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور خسرو بختیار کی مدد لینے پر مشاورت کی جارہی ہے,پارٹی کی مرکزی قیادت کو یہ تجویز دی گئی ہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کو درمیان میں ڈال کر جہانگیر ترین کے معاملات سلجھائے جاسکتے ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ قومی اسمبلی کے اراکین کو راضی رکھنے کے لئے وزیراعظم خود ملاقاتیں کریں گے، جبکہ پنجاب کے اراکین کو کنٹرول کرنے اور تحفظات دور کرنے کا ٹاسک وزیراعلیٰ سنبھالیں گے۔

 واضح رہےکہ گزشتہ روز جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس ہوا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ، غلام لالی اورراجہ ریاض، صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، اسلم بھروانہ، عبدالحئی دستی، خرم لغاری، طاہر رندھاوا، امین ایم خان، افتخار گوندل، غلام رسول سنگا، سلمان نعیم اور ساجد وڑائچ شریک تھے، اجلاس میں 15 سے زائد ارکان اسمبلی اور وزراء نے جہانگیر ترین کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا جس پر حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی۔

جہانگیر ترین نے شوگر سکینڈل میں عبوری ضمانت ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو دوست تھا مجھے دشمنی کی طرف کیوں دھکیلا جا رہا ہے، میرے خلاف ایک دو نہیں 3ایف آئی آرز بنائی گئیں، جوانتقامی کارروائی کر رہا ہے، اسے بے نقاب کیا جائے، میں پیپلز پارٹی میں نہیں جارہا ہوں۔

Sughra Afzal

Content Writer