(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا شہرمیں ناقص دودھ کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ٹھوکر نیاز بیگ میں مِلک شاپس اوردودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے5ہزار800 لیٹر ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سےآٹھ ملک شاپس اور2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود7 ہزار190 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی،غوثیہ،اول حمد،پنجاب،نیوغوثیہ،افضل ملک شاپس اور2گاڑیوں میں موجود ناقص دودھ تلف کیا گیا،المہندملک شاپ،حق باھو اوراجالا ملک شاپ کو مزید بہتری کیلئے اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کےمطابق جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب میں چیکنگ کےدوران تلف کیےگئےدودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی،قوانین کےمطابق دودھ کی مقداراورگاڑھے پن میں اضافےکیلئے کیمیکلز،پاؤڈراور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے،ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔
عرفان میمن کےمطابق نامساعد حالات میں بھی ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرملک شاپس اورگاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں،،عوام کوملاوٹ سےپاک خالص اورمعیاری دودھ کی صوبہ بھرمیں یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں35 ہزار977 لیٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا گیا،سب سےزیادہ دودھ لاہور میں 12 ہزارلیٹر،دوسرے نمبر پرفیصل آباد میں5ہزار لیٹر دودھ تلف کیا گیا،ایک ہزار294 دودھ بردارگاڑیوں میں موجود 9 لاکھ 73ہزار763 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی جبکہ لاہور میں130گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
اس موقع پرڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہناتھا کہ ضائع کیےگئےدودھ میں یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی،دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔