لاہور کے موسم کے حوالے سے تازہ ترین پیشین گوئی

لاہور کے موسم کے حوالے سے تازہ ترین پیشین گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سامنے آنے والی تازہ ترین پیشین گوئی میں کہا گیا ہے کہ مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اسی طرح صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت یہ تناسب 45فیصد رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بھی شہر کا مطلع صاف رہےگا۔

 دو سری جانب  شہر کا موسم بدل گیا، فضائی آلودگی میں بھی کمی ہوگئی ہے، پہلی بار لاہور میں  ایئرکوالٹی انڈکس انتہائی کم ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر کا ائیر کوالٹی انڈکس 50 تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کو گزشتہ ایک ہفتے میں مسلسل گرین لائن میں شامل کیا جا رہا ہے اور حالیہ دنوں میں ٹریفک کی کمی، فیکٹریوں کی بندش نےلاہور کو صاف کر دیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا، آلودگی کے حوالے سے ایک ہفتے سے لاہور خطرناک زون سے باہر آگیا ہے۔

یاد رہے کہ لاہور کو آلودہ ترین شہر کہا گیا تھا، آلودگی دنیا بھر کا مسئلہ ہے، وہ چاہے فضائی ہو، آبی ہو، موسمیاتی ہو یا پھر زمینی لیکن شہر لاہور میں دیگر آلودگیوں کیساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے، انسانی سرگرمیوں کو اس آلودگی کی بڑی وجہ کہا جاسکتا ہے۔ باغوں کے شہر میں ترقیاتی منصوبے، ٹریفک کا رش، سٹیل ملز، لوڈشیڈنگ اور دھوئیں کے بادل چھوڑنے والی گاڑیاں ماحول میں زہرگھول رہی ہیں جس کی وجہ سے لاہور پنجاب کا آلودہ ترین شہر بن گیا تھا  جو کہ اب ماہرین کا کہنا ہے کہ 10 سال بعدایک بار پھر لاہور کی فضا کو صاف دیکھا جا رہا ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer