کورونا وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پنجاب پولیس کا منفرد اقدام

کورونا وائرس سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے پنجاب پولیس کا منفرد اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) کورونا وائرس سے اب تک مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 58 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 4072  تک پہنچ گئی ہے, پنجاب پولیس نے وبائی مرض کوروناکے حوالے سے عوامی آگاہی کیلئے گلوکارثاقب سلطان کی آوازمیں گیت ریلیزکردیا۔

تفصیلات کے مطابق   لاہور میں کورونا وبا کے مسلسل  پھیلائو سے صورتحال دن بہ دن سنگین، مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ کر328 تک پہنچ گئی، وائرس کی تاب نہ لاتے ہو ئے اب تک 8 مریض زندگی کی بازی ہار گئے، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 26 کیس سامنے آگئے، جس کے بعد تعداد 2030 ہو گئی,جان لیوا وائرس سے عوامی آگاہی کے لئے پنجاب پولیس نے منفرد کام شروع کیا ہے،عوام کو کورونا وائرس کی کے خطرات سے آگاہ کرنے کے لئے گلوکار ثاقب سلطان کی آوازمیں گیت ریلیزکردیا.

  گیت میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر کو احسن انداز میں اجاگر کیا گیا ہے, کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر مصروف عمل ڈاکٹرز اور پولیس فورس سمیت دیگر اداروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے, گلوکار ثاقب سلطان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گیت میں کورونا وائرس سے لڑنے کا پیغام دیا گیا ہے۔

پنجاب میں لاعلاج وبائی مرض کی وجہ سے ہلاکتوں اور متاثرہ افراد کی تصدیق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بذریعہ سرکاری ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہناتھا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2030 ہے 572 تبلیغی جماعت سے منسلک افراد، ذائرین سنٹرز میں 695 افراد، 49 قیدیوں اور 714 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق (زائرین کی تعداد میں سے ڈبل انٹری ختم کر دی گئی، دو دفعہ پازیٹو آنے والے کو مریض کو ایک ہی لکھا گیا ہے)

آئی جی پنجاب کا کہناتھا کہ   پنجاب پولیس مشکل کے اس وقت میں کورونا کے خلاف حکومتی اداروں کے ساتھ قدم ملا کر جدوجہدکر رہی ہے, تمام ادارے احتیاطی تدابیر کو اپنا کر جلد وبائی مرض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گے.

M .SAJID .KHAN

Content Writer