سٹی 42 : پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ۔
پیٹرول 12 روپے 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 358 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ۔ اس کے علاوہ ڈیزل 3 روپے 72 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 381 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ۔
اوگرا نے 8 اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا ۔
