سٹی 42 : ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ اور قانونی رہنمائی فراہم کرنا پولیس کا فرض ہے، پولیس ہر مظلوم کے ساتھ، مدد کے لیے الرٹ ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری، شہریوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ اس دوران لین دین، فراڈ، تشدد، گروی مکان سمیت دیگر معاملات بارے شکایات موصول ہوئیں۔ فیصل کامران کی جانب سے شہریوں کی درخواستوں پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے گئے ۔
فراڈ کی شکایت پر ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کو شواہد کی روشنی میں کارروائی کا حکم دیا گیا۔ گاڑی خریداری میں فراڈکی درخواست، ایس ایچ او ڈیفنس سی کوکارروائی کی ہدایت کی گئی۔ شہری کی سوتیلے بیٹوں کے خلاف گھر سے نکالنے اور دھمکیوں کی شکایت پر فیصل کامران نے ایس ایچ او بادامی باغ کو شہری کو تحفظ فراہم کرنے، کارروائی کا حکم دے دیا۔
گروی مکان پر فراڈکی شکایت، ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ خاتون سائلہ کی سابق شوہر کے خلاف بچے نہ دینے کی شکایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم دیا گیا ۔ بہوکےگھروالوں کی ساس پرتشددکی شکایت،ایس ایچ اونشترکالونی کوکارروائی کاحکم دیا گیا۔