ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ سامنے آگیا

سمارٹ فون کے ذریعے شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: گھر بیٹھے اپنے سمارٹ فون کے زریعے شناختی کارڈ کی تجدید کا طریقہ سامنے آگیا، ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کے وقت کی بچت اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف و تیز بنانا ہے۔

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے شہریوں کی سہولت کے لیے شناختی کارڈ (CNIC) کی تجدید کے عمل کو مزید آسان بنا دیا ہے۔ نادرا کا کہنا ہے کہ اب شہری نادرا دفاتر کے چکر کاٹنے اور لمبی لائنوں میں لگنے کے بجائے اپنی سمارٹ فون ایپ "پاک آئی ڈی” کے ذریعے گھر بیٹھے شناختی کارڈ کی تجدید کروا سکتے ہیں۔

 شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید کا مکمل طریقہ کار

 سب سے پہلے پاک آئی ڈی ایپ کھولیں اور ہوم سکرین پر موجود "شناختی دستاویزات” کے آپشن میں جائیں۔

 اس کے بعد "شناختی کارڈ” (ID Card) کے آئیکن پر کلک کریں۔

 اگلی سکرین پر اپنی ضرورت کے مطابق درخواست گزار (Applicant) کا انتخاب کریں۔
فہرست میں سے "تجدید” (Renewal) کا آپشن منتخب کریں۔

 ایپ میں دی گئی ہدایات کے مطابق مرحلہ وار اپنی معلومات درج کریں، دستاویزات اپ لوڈ کریں اور کارروائی مکمل کریں۔

 نادرا حکام نے کہا کہ اس ڈیجیٹل سہولت کا مقصد شہریوں کے وقت کی بچت اور رجسٹریشن کے عمل کو شفاف و تیز بنانا ہے۔