سعید احمد:لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں استحکام برقرار ہے، تاہم سرکاری نرخ کے برعکس اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
برائلر گوشت کا سرکاری نرخ 483 روپے فی کلو برقرار ہے، جبکہ برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 319 اور پرچون ریٹ 333 روپے فی کلو مقرر ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت بھی 241 روپے فی درجن برقرار ہے۔ انڈوں کی پیٹی کا تھوک ریٹ 7 ہزار 110 روپے مقرر کیا گیا ہے۔