عابد چودھری:لاہور کے علاقوں گوالمنڈی اور شفیق آباد میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق دورانِ پٹرولنگ ملزمان کو مشکوک جانتے ہوئے چیکنگ کی گئی، جس کے دوران ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1300 گرام چرس اور 24 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔
گوالمنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غضنفر کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے چرس برآمد ہوئی۔
دوسری جانب شفیق آباد پولیس نے ملزم تنویر مسیح کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔