ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک فوج کی نگرانی، گجرات میں پانی کی سطح میں کمی

پاک فوج کی نگرانی، گجرات میں پانی کی سطح میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاک فوج کی نگرانی میں 24گھنٹوں میں 5 روز سے پانی میں ڈوبے شہر  گجرات میں پانی کی سطح میں کمی آگئی۔ 

پاک فوج کے جوانوں کے عارضی حفاظتی بند کی تعمیر سے مزید پانی شہر میں داخل ہونے سے رک گیا۔ پاک فوج نے مزید دو مقامات پر  ضرورت پڑنے پر عارضی بند باندھنے کیلئے وزٹ کیا۔ چار فٹ پانی میں ڈوبے علاقوں میں نکاسی کیلئے پاک فوج کی نگرانی میں واسا کی ٹیمیں مشینری متحرک نظر آئیں۔ رامتلائی روڈ، جی ٹی ایس چوک ، عید گاہ روڈ ، شفیع آباد ٹبہ رنگ پورہ، بخشوپورہ کے علاقوں میں پاک فوج کی نگرانی میں نکاسی جاری ہے، 70 فیصد ڈوبی شہری آبادی میں سے 40سے 50 فیصد آبادی میں پانی موجود ہے۔ 

گلزار مدینہ روڈ ، چوک نواب صاحب ، چوک پاکستان، شاہ دولہ روڈ ، جی ٹی ایس چوک ، فوارہ چوک اے سے پانی کلیئر جبکہ محلہ شاہ حسین ، غریب پورہ ، پرنس چوک ، خواجگان روڈ ، رحمان شہید روڈ ، شفیع آباد ، فیصل گیٹ، کورٹ روڈ ، علی پورہ روڈ ، مدینہ سیداں ، لاروں ، بارہ دری، جلالپورجٹاں روڈ ، سوک کلاں سمیت کئی علاقوں میں تین سے چار فٹ پانی موجود ہے۔

 پنجاب حکومت کی جانب 6 اضلاع سے واسا کی ٹیمیں متحرک ہیں۔