ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری

 ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر لائسنسنگ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم، ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر کی سربراہی میں لائسنس کی فراہمی میں حیرت انگیز اضافہ، صوبہ بھر میں ہر اتوار رکشہ ڈرائیورز کیلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ کا خصوصی انعقاد جاری ہے۔

سال 2025 میں رکشہ ڈرائیورز کو لائسنس کی فراہمی میں 144 فیصد اضافہ ہوا، رواں سال رکشہ ڈرائیورزکو 80ہزار 700 سے زائد لائسنس جاری کئے گئے۔

 ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیورز کا اتنی بڑی تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانا خوش آئند ہے، اتوارکوکمرشل ڈرائیونگ ٹیسٹ کا انعقاد ٹریفک پولیس ،محکمہ ٹرانسپورٹ کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

پنجاب کی تمام مین لائسنسنگ برانچوں میں رکشہ کا ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ،ملکی سطح پہلی بار رکشہ ڈرائیورز کیلئے الگ کاؤنٹر ،خصوصی دن ٹیسٹ کیلئے مقرر کیا گیا .

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ لائسنس کےبعدرکشہ ڈرائیورز با اعتماد طریقے سے رکشہ چلا سکیں گے،شفافیت ،میرٹ پر لائسنس کی فراہمی کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رکشہ یونین نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک نےصوبائی سطح پر رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کویقینی طور پر حل کیا۔