ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 الفلاح ٹاؤن میں گرینڈر مشین بےقابو ہونے سے مزدور جاں بحق

 الفلاح ٹاؤن میں گرینڈر مشین بےقابو ہونے سے مزدور جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: الفلاح ٹاؤن میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور نادر علی جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق نادر علی کا تعلق للیانی سے تھا اور وہ الفلاح ٹاؤن کے ایک گھر میں مزدوری کر رہا تھا جب حادثہ پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کام کے دوران گرینڈر مشین میں اچانک کرنٹ آ گیا جس کے باعث مشین بے قابو ہو گئی اور نادر علی کی گردن پر چل گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نادر موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے مزدور کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی مکمل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔