ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شمالی کوریا کا پاکستان سے دوستی اور عالمی تعاون جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا کا پاکستان سے دوستی اور عالمی تعاون جاری رکھنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:عوامی جمہوریہ کوریا کے ستترہویں یوم تاسیس پر شمالی کوریا کے سفیرچھوئے چینگ مین نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے عالمی ایرینہ میں عوامی جمہوریہ کوریا اور پاکستان باہمی تعاون جاری رکھیں گے پاکستان کی اپنی ایک طویل تاریخ اور روایات ہیں,

 اسلام آباد میں عوامی جمہوریہ کوریا کے 77 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر شمالی کوریا کے سفارت خانے کی جانب سے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی و سفارتی شخصیات اور ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔ عشائیے کا آغاز پاکستان اور شمالی کوریا کے قومی ترانوں سے کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے کہا کہ عوامی جمہوریہ کوریا نے بانی راہنماؤں کِم اِل سَونگ، کِم جُونگ اِل اور موجودہ رہنما کِم جُونگ اُن کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے اہم مراحل طے کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے اور عالمی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔

اس موقع پر مہمانِ خصوصی وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان قدیم، دوستانہ اور روایتی تعلقات موجود ہیں۔ انہوں نے حالیہ امریکہ-شمالی کوریا اور شمالی و جنوبی کوریا کے درمیان ہونے والے سربراہی اجلاسوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دونوں کوریاؤں کی پرامن، ہموار اور متوازن وحدت کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے مل کر کیک کاٹا اور عشائیے میں شرکت کر کے یومِ تاسیس کی خوشی کو مزید یادگار بنایا۔