پاکستان ریلوےکی آمدنی میں بہتری آنےلگی

پاکستان ریلوےکی آمدنی میں بہتری آنےلگی
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد :پاکستان ریلوےکی آمدنی میں بہتری آنےلگی،رواں مالی سال 24-2023کےپہلے2 ماہ میں آمدنی کےہدف سےزائدریونیوحاصل ہو گا ۔
تفصیلا ت کےمطا بق ریلوےکوہدف سے98 کروڑ90 لاکھ روپےکی زائدآمدنی ہوئی, مالی سال کےپہلےدوماہ میں ریلوےکوکل12 ارب8 کروڑ80 لاکھ روپے آمدنی ہوئی،
پہلےماہ میں ریلوےکوآمدنی کاہدف11 ارب9کروڑ90لاکھ روپےتھاجبکہ دو ماہ میں ریلوےکومسافر، متفرق کوچزاورسنڈری کی مدمیں زائدآمدنی حاصل ہوئی ۔

ریلوے اعدادوشمارکے مطا بق ریلوےکوحسب معمول شعبہ فریٹ کی مد میں کم آمدنی ہوئی،شعبہ فریٹ نےہدف سےبھی25فیصدکم آمدنی حاصل کی.