مانیٹرنگ ڈیسک: ویتنام کے شہر ہو چی من میں ٹرین میں مسافر ڈاکٹروں کی مدد سے دوران سفر خاتون کے بچے کو جنم دینے کا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرین کے کپتان مسٹر ڈوان کم توان نے کہا کہ ٹرین کے عملے اور مسافروں نے مل کر بچے کے جنم کیلئے کامیابی کے ساتھ ڈیلیوری کی ہے۔جن خاتون کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا، ان کی شناخت کاؤ تھی مائی ڈی کے نام سے ہوئی ہے جو 5 ستمبر کی شام ہو چی من شہر سے روانہ ہونے کیلئے ٹرین میں سوار ہوئیں۔
جب ٹرین کوانگ نام صوبے میں پہنچی تو حاملہ خاتون میں زچگی کی علامات ظاہر ہوئیں۔ عملے نے ٹرین کے کپتان کو اطلاع دی جس کے بعد کپتان نے ٹرین کے تمام مسافروں کو ایک نوٹس نشر کیا تاکہ طبی مہارت کے حامل مسافروں کی نشاندہی کی جائے اور ان کی خدمات حاصل کی جائیں۔
ایک ڈاکٹر جو ریلوے عملے کے ساتھ ٹرین میں سفر کررہے تھے، انہوں نے اپنی طبی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے حاملہ خاتون کے بچے کی ٹرین میں دوران سفر کامیابی سے ڈیلیوری کی۔ اس وقت ٹرین دا نانگ شہر میں پہنچ چکی تھی۔