بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت، موجودہ کمپنیوں کے لئے کم از کم سرمایہ ڈھائی گنا

Currency exchange company, City42, State Bank of Pakistan introduces new regulations for currency exchange companies, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسٹیٹ بینک آف پاکستان  نےایکسچینج کمپنیوں کے لئے بنیادی اصلاحات متعارف کروا دی ہیں۔

اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ عوامی ضرورت پورے کرنے کے لئے بینکوں کو ایکسچینج کمپنیز قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
 ایکسچینج کمپنیز کی بی کمپنیوں اور فرنچائز کو ختم کر کے مکمل کمپنیز بنانے کی پیش کش کی ہے۔
 ایکسچینج کمپنیز کا کم از کم سرمایہ 20 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کیا جارہا ہے۔
 بی ایکسچینج کمپنیوں کو تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرنے ہونگے۔
 ایکس چینج کمپنیز کے زمرے میں منتقل نہ ہونے والی بی کمپنیز کے لائسنس منسوخ کر دیئے جائیں گے۔
 فرنچائز تین ماہ میں ضوابطی تقاضے پورے کرکے دوسری کمپنیز میں ضم ہو سکتی ہیں۔
 بی ایکسچینج کمپنیز اور فرنچائزز ایک مہینے میں اپنا منصوبہ جمع کرکے اسٹیٹ بینک سے این او سی لے لیں۔ 
 عوام کو بہتر خدمات فراہم کرنا اور ایکس چینج کمپنیوں میں مسابقت اور شفافیت لانا ہے۔