پرویز الہی کا صرف ایک ماہ بارہ دن میں نیا ریکارڈ

cm punjab pervaiz elahi new record
کیپشن: cm punjab pervaiz elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ۔چودھری پرویز الٰہی اپنے ضلع کے لیے ایک ماہ میں 37 ارب روپے کی سپلنٹری گرانٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوگئے ۔

چودھری پرویز الٰہی نے 27 جولائی کو وزارت اعلیٰ کے عہدے حلف لیا اور ایک ماہ بارہ دن کے مختصر دورانیے میں ہی انہوں نے اپنے آبائی شہر گجرات کے کے  33 ارب 74 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرالی جبکہ اس سے پہلے بجٹ میں شامل منصوبے اس سے الگ ہیں ۔سرکاری دستاویزات کے مطابق گجرات کے لیے سپلمنٹری فنڈ کی منظوری بھی اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی سے لی گئی،پنجاب کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے شہر گجرات کے لیے سپلمنٹری گرانٹ کی سمری تک پیش نہ کی گئی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کفایت شعاری مہم کے تحت سپلنٹری گرانٹ پر پابندی ہونے کے باوجود وزیر اعلی پنجاب کے شہر گجرات کو نوازا گیا ہے اور وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر بیوروکریسی نے آنکھیں بند کرکے گجرات کے لیے فنڈ کی منظوری دی۔ گجرات ڈویژن کی منظوری سے لیکر نئے ترقیاتی منصوبوں کو بجٹ میں شامل کرنے کے لیے سپلمنٹری بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق روڈ سیکٹر پروگرام کے لیے ساڑھے پانچ ارب ، گجرات میں پبلک بلڈنگ کے قیام کے لیے چھ منظور کراچکے ہیں گجرات میں فلائی اور ڈبل کیرج وے روڈ کی تعمیر پر 15 ارب روپے سے زائد کی سپلنٹری گرانٹ منظور ہو چکی ہے ۔جبکہ سمال انڈسٹری کے قیام کے لیے بھی چار ارب روپے کی رقم گزشتہ روز پی اینڈ ڈی بورڈ نے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں کی ۔

ذرائع نے بتایا کہ اتنے کم عرصے میں گجرات شہر کے منصوبوں پر کوئی اعتراض لگا نہ ہی کوئی فیزبلٹی رپورٹ بنی لیکن اس کے باوجود سپلمنٹری گرانٹ دھڑا دھڑ منظور کرلی گئی ہے، یہ وہ منصوبے اور پروگرام ہیں جو رواں مالی سال کے بجٹ کا حصہ نہیں تھے لیکن اب انہیں اسٹینڈنگ کیبنٹ کمیٹی سے منظور کراکے بجٹ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer