ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ ایک روز میں کورونا کیسز کی شرح میں بڑا اضافہ

corona cases
کیپشن: corona cases
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کورونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور پاکستان سمیت کوئی بھی ملک اس کے اثرات سے محفوظ نہیں۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 12.1 تک پہنچ گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں  کےدوران 708نئے کیسز رپورٹ  جبکہ   کورونا  وائرس مزید 15قیمتی زندگیاں نگل گیا۔

 دوسری جانب پنجاب میں بھی کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.8 ریکارڈ کی گئی۔راولپنڈی میں 14.8 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ فیصل آباد میں 5.8، ملتان 6.4 اور گوجرانوالہ میں 5.3 رہی۔

سیکرٹری صحت کے مطابق صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ روز صوبے میں 30 اموات ہوئیں جس سے اموات کی تعداد 12 ہزار 94 ہوگئی۔

 واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار 330ہو گئی۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3 ہزار 316 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 86 ہزار 234 ہوگئی۔این سی او سی کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 52 ہزار 314 کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔