ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی نا اہلی، سرکاری گاڑیوں کا پہیہ جام

حکومت کی نا اہلی، سرکاری گاڑیوں کا پہیہ جام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) گاڑیوں کا پہیہ نہیں چلے گا تو محکمہ ایکسائز ریکوری کیسے کرے گا۔ مالی سال کے آغاز میں ہی پٹرول کے پیسوں کی عدم دستیابی پر سرکاری گاڑیاں بند ہونے کا خدشہ، پٹرول پمپس کو واجب الادارقم 70 لاکھ سے زائد جبکہ ڈی جی آفس سمیت شہر کی 3 ریجنز کو پٹرول کی مد میں صرف 8 لاکھ کی رقم جاری کی گئی۔

ڈی جی ایکسائز آفس سمیت شہر کی تینوں ریجنز میں پٹرول کی مد میں فنڈز کی ڈیمانڈ کا دس فیصد جاری کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پراپرٹی ٹیکس، ٹوکن ٹیکس کی وصولی کیلئے ناکہ بندی میں استعمال ہونیوالی سرکاری گاڑیوں کا پہیہ جام ہوگیا ہے۔ گاڑیوں کا پہیہ جام ہونے سے ڈی جی ایکسائز آفس کی مانیٹرنگ بھی متاثر ہوکر رہ گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائز آفس نے پہلے کوارٹر میں 30 لاکھ روپے مانگے تھے جبکہ 5 لاکھ دئیے گئے اور پٹرول پمپس کو 16 لاکھ پمپس کے واجب الادا ہیں۔ ناکہ بندی کرکے چیکنگ کرنیوالے ریجن سی نے 30 لاکھ مانگے تھے جبکہ حکومت نے 2 لاکھ دئیے، 28 لاکھ پیٹرول پمپس مالکان کے بقایا ہیں۔

ریجن اے نے 25 لاکھ روپے مانگے، حکومت نے 2 لاکھ جاری کئے ریجن اے کے ذمہ 18 لاکھ روپے پیٹرول کی مد میں واجب الادا ہیں۔ پیٹرول کی مدمیں ریجن بی نے 25 لاکھ مانگے،2 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریجن بی نے 20 لاکھ روپے سے زائد کی رقم پٹرول کی مد میں بقایا ادا کرنی ہے۔