سٹی42: خفیہ طور پر گھر میں مہنگی منشیات اگا کر سٹوڈنٹس کو فروخت کرنے والا غیر معمولی منشیات فروش پکڑا گیا۔ گروڑوں روپے مالیت کے منشیات کے پودے اور تیار منشیات ضبط کر لی گئیں۔
کراچی میں اپنے گھر میں وِیڈ اٰگا کر سکولوں اور کالجوں کے سٹوڈنتس کو بیچنے والا خطرناک منشیاف فروش آخر پولیس کے ہتھے چڑھ گیا، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر ملزم گرفتار کرلیا اور کروڑوں روپے مالیت کے پودے بھی ضبط کرلیے۔
کراچی میں ایکسائز اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ونگ نے نارتھ ناظم آباد سے متصل ایک رہائشی سوسائٹی میں ایک بنگلے پر چھاپا مارا تووہاں منشیات (ویڈ) کے درجنوں پودے موجود تھے۔ نارکوٹِکس کنترول وِنگ نے تمام پودے ضبط کر لئے۔ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم سلمان سردارخفیہ طور پر گھر میں ویڈ اُگا کر مختلف علاقوں، خصوصاً تعلیمی اداروں کے قریب فروخت کرتا تھا۔
محکمہ نارکوٹکس نے کارروائی کے دوران گھر سے ویڈ کے 45 پودے، 42 گرام تیار ویڈ اور 30 گرام ویڈ کے بیج برآمد کیے ہیں۔ منشیات کے ان پودوں کا وزن تقریباً 10 سے 12 کلوگرام بتایا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ان کی مالیت 6 کروڑ روپے کے قریب ہے۔
ملزم کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اُس نے ارمغان کیس کو دیکھنے کے بعد منشیات خود اگا کر خود بیچنے کا یہ طریقہ اپنایا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔