سٹی42: شکارپور کے علاقہ میں بم کےدھماکے سے تباہ ہونے والا ریلوے ٹریک برق رفتار کارروائی کر کے بحال کر دیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے سکھر کے ڈی ایس آر نے بتایا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک پر مرمت کا کام مکمل ہو گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی بندش سے معطل ہونے والی ریلوے ٹرینوں کی ٹریفک مکمل بحال کر دی گئی ہے۔
جمشید عالم نے بتایا کہ ریلوے ٹریک کی مرمت 9 گھنٹے میں مکمل کی گئی۔
آج صبح ریلوے ٹریک پر بم دھماکے سے ڈی ریل ہونے والی ٹرین جعفر ایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔
آج صبح شکار پور کے نواحی گاؤں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے پٹری پر بم کا دھماکہ ہوا تھاجس سے جعفر ایکسپریس میں سوار 7 مسافر زخمی ہوئے تھے۔