ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ادویات کے حصول کے لیے جعلسازی ؛ بڑا نیٹ ورک بے نقاب

سوشل سیکورٹی ہسپتالوں میں ادویات کے حصول کے لیے جعلسازی ؛ بڑا نیٹ ورک بے نقاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں جعلی سکیورٹی کارڈکی مددسےادویات جاری کرنیکاانکشاف ہوا
نوازشریف سوشل سکیورٹی ہسپتال میں ادویات کےحصول کیلئےجعلسازی کابڑانیٹ ورک بےنقاب ہوا، انتظامیہ نے خاتون ارشاد بی بی کو دھوکہ دہی سے ادویات حاصل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر وقاص رشید نے ملزمہ سے جعلی 18 سوشل سکیورٹی کارڈز برآمدکرلیے،ملزمہ سے48 ہسپتالوں کے ٹوکن بھی برآمد کیے۔
ملزمہ محنت کشوں کے کارڈز پر غیر قانونی طور پر ادویات حاصل کر رہی تھی ۔خاتون کے بیگ سے بڑی مقدار میں دل و دیگر مہنگی دوائیاں بھی برآمد کی گئی۔
ذرائع کے مطابق جعلی کارڈکی مدد سے مختلف ادویات حاصل کرنیوالے گروہ میں ہسپتال عملہ کےملوث ہونیکا انکشاف بھی ہوا،اشیاق احمد گجر اور کمپیوٹر آپریٹرز سمیت دیگر ملازمین  بھی جعلسازی میں مبینہ ملوث ہیں۔