عروہ حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

عروہ حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فرحان سعید اور عروہ حسین نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ فرحان سعید نے پوسٹ میں کہا کہ وہ اب 3 ہیں ماشا اللہ۔

شوبز کی معروف جوڑی کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ فرحان سعید کی پوسٹ پر مداحوں اور ساتھی اداکاروں نے دونوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

اداکارہ عروہ حسین کی بہن ماورا حسین نے سوشل میڈیا پر لکھا ماشا اللہ ، الحمد اللہ۔  اداکارہ کنزہ ہاشمی ، صبور علی ، سارہ خان، یشما گل، زارا نور عباس، غنا علی ، منال خان ، نادیہ حسین اور دیگر نے فرحان اور عروہ کو مبارکباد دی

Ansa Awais

Content Writer