(ویب ڈیسک) ایک اوربالی وڈ اداکار 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئراداکار ارون بالی کی موت جمعے کی صبح تقریباً 4.30 پر ہوئی۔
ارون بالی میں رواں سال ایک غیر معمولی اعصابی بیماری Myasthenia Gravis کی تشخیص ہوئی تھی، وہ اکثر اسپتال میں زیر علاج بھی رہے۔ 1942 میں پنجاب کے شہر جالندھر میں پیدا ہونے والے ارون بالی نے تھری ایڈیٹس ،پی کے،ائیرلفٹ، پانی پت جیسی مشہور فلموں میں اداکاری سمیت آخری بار عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اور امیتابھ بچن کی فلم گڈ بائے میں اداکاری کرتے نظر آئے۔