ہنڈا موٹر سائیکل کمپنی نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، شاندار کارنامہ

Atlas Honda Exports motorcycle
کیپشن: Atlas Honda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اٹلس ہنڈا نے تقریباً 12000 موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں، یہ پیش رفت بین الاقوامی منڈیوں میں پاکستان کے آٹو پارٹس کی مصنوعات کی قبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق اٹلس ہنڈا پاکستان میں موٹر سائیکل بنانے والی صف اول کی کمپنی ہے اور برسوں سے مقامی مارکیٹ پر چھائی ہوئی ہے۔ اٹلس ہنڈا کے حکام نے کہا کہ نئے پرزے اور ماڈلز ان کی برآمد کے لیے موزوں ہونے کے لیے زیر مطالعہ ہیں۔اٹلس ہنڈا نے تقریباً 12000 موٹرسائیکلیں برآمد کی ہیں، جبکہ گروپ کی کمپنیوں نے گزشتہ چھ ماہ میں تقریباً 2 ملین ڈالر کے اضافی آٹو پارٹس بھی برآمد کیے ہیں۔

کمپنی مستقبل میں موٹر سائیکلوں اور پرزوں کے لیے مزید برآمدی منڈیوں پر غور کر رہی ہے،یہ واقعی اچھی خبر ہے کیونکہ ایسا شاذ و نادر ہی ہوتا ہے کہ مقامی آٹوموبائل انڈسٹری کا کوئی گروپ اپنی مصنوعات برآمد کر رہا ہو۔

  پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق ہنڈا نے گزشتہ دو ماہ میں 1 لاکھ 50 ہزار نوے  بائیکس فروخت کی ہیں، دیگر کمپنوں سے زیادہ فروخت کرنے میں ہنڈا اٹلس کو سبقت حاصل ہے، تاہم یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہے اور اس کی بنیادی وجہ کمپنی کی طرف سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں کمپنی نے ہنڈا سی ڈی 70 اور ہنڈا سی جی 125 کے جدید ترین ماڈلز لانچ کیے ہیں۔ دونوں موٹرسائیکلوں میں اہم اپ ڈیٹس ان کے پیٹرول ٹینک اور سائیڈ کور پر موجود سٹیکرز تھے۔

CD 70 میں سٹیکر کے ڈیزائن میں تبدیلی کے ساتھ اضافی سبز اور سفید رنگ ہے۔ سی جی 125 کو اضافی نیلے اور سبز رنگوں کے ساتھ ایک نیا سٹیکر بھی ملا۔ سٹیکر کا ڈیزائن گزشتہ ڈیزائن کی سے بہتر نہیں لگتا ہوا لگتا۔ان معمولی تبدیلیوں کے باوجود ہنڈا کی بائیکس عوام میں کافی مشہور ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer