لاہور پولیس ، بھکاریوں اور جعلی معذوروں کےخلاف ان ایکشن

professional
کیپشن: beggers
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس کی گداگروں، بھکاریوں اور جعلی معذوروں کےخلاف کارروائیاں ، 24 روز میں 03 ہزار 693 مقدمات درج کر لیے گئے۔ 
 پولیس کے مطابق کریک ڈاؤن کے دوران 03 ہزار 806 گداگر گرفتار کئے گئے، سٹی ڈویژن میں 695 اور کینٹ ڈویژن میں 545 گداگروں کو پکڑا گیا، سول لائنز میں 907 اور صدر ڈویژن میں 637 گداگروں کو پکڑا گیا۔

اسی طرح اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 404 جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 618 گداگروں کو پکڑا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے گداگروں کےخلاف 179 مقدمات درج کروائے گئے۔