ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی شہری کیسے راتوں رات کروڑ پتی بن  گیا؟

british citizen
کیپشن: british citizen
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  برطانوی شہری دبئی ڈیوٹی فری کی قرعہ اندازی میں راتوں رات کروڑ پتی بن  گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی شہری نے دبئی انٹرنیشنل ائرپورٹ کے ڈیوٹی فری لکی ڈرا سے خریدی گئی لاٹری سے 10 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والی قرعہ اندازی میں پہلی مرتبہ برطانوی شہری نے اپنی قسمت آزمانے کے لیے لکی ڈرا کا ٹکٹ خریدا تھا اور خوش قسمتی سے ان کا انعام نکل آیا۔
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں رہائش پذیر 67 سالہ برطانوی شہری کیتھ آئی کا ٹکٹ نمبر 1157 تھا جو 13 ستمبر کو ڈرا سیریز میں 370 سے آن لائن خریدا گیا تھا۔ کیتھ آئی کا کہنا تھا کہ اس رقم کو حاصل کرنے کے بعد میں اب اپنے خاندان کی بہتر طریقے سے دیکھ بھال کرسکوں گا اور اپنا لائف اسٹائل تبدیل کروں گا۔