بالی ووڈاداکارہ ریا کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا

بالی ووڈاداکارہ ریا کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)بھارتی اداکار سوشانت سنگھ  کی موت کے شبہ میں گرفتار اداکارہ ریاچکرورتی کو عدالت نے گرین سگنل دے دیا، ان کی مشروط ضمانت منظور کرلی گئی۔

 تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اداکار 34 سالہ سوشانت کی موت ایک معمہ بن گئی تھی جس پر بھارتی پولیس حتمی نتائج پر پہنچ نہیں پارہی تھی،سوشانت کی موت کو پہلے قتل قرار دیا گیا جس پر تحقیقات کیں گئیں،بھارتی تحقیقاتی ادارے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار سوشانت سنگھ کی نئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم میں کسی قسم کا زہر نہیں پایا گیا۔

سوشانت کے خاندان کا کہنا تھا کہ انہیں زہر دیکر قتل کیا گیا ہے لیکن نئی پوسٹمارٹم رپورٹ نے یہ الزام غلط ثابت کردیا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے جس مردہ خانے میں پوسٹمارٹم کیلئے لاش رکھی گئی وہاں روشنی کم تھی۔اس کیس میں گرفتار سوشانت کی سابقہ گرل فرینڈ جن سے پولیس نے دونوں کے حالات زندگی سے لے کر اداکار کی موت تک کے واقعات کے بارے سوالات کیے،اس علاوہ پولیس نے اداکارہ منشیات کیس میں حراست میں لے رکھا تھا،اور آج ریا چکرورتی کی ممبئی ہائیکورٹ نےمشروط ضمانت منظور کرلی۔

 ضمانت کی منظوری کے بعد اداکارہ ریا چکرورتی کے وکیل کہا کہ بلآخر حقائق اور قانونی نکات کو عدالت نے تسلیم کیا ہے۔ریا کی ضمانت کاہونا سچ اور انصاف کی جیت ہے،  ممبئی ہائیکورٹ نے ضمانت کے عوض اداکارہ کو ایک لاکھ روپے بطور بانڈ جمع کرانے اور رہائی کے بعد روزانہ 10 روز قریبی پولیس سٹیشن میں حاضری لگانے کی بھی ہدایت کی ہے۔عدالت نے اداکارہ کو اپنا پاسپورٹ جمع کرانے کرنے ساتھ بیرون ملک سفر  کرنے سے بھی روک دیا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف اداکار34 سالہ  سوشانت سنگھ راجپوت نے گلے میں پھندا ڈالا کرزندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer