ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم

روزِ اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی؛ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوگل جیسی بین الاقوامی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری میں آسانی اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہی ہیں. آئی ٹی مصنوعات کی مقامی تیاری سے نہ صرف پاکستانی عوام کیلئے یہ مصنوعات سستی ہونگی بلکہ انکی برآمدای صنعت کی ترقی سے زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کی جانب سے دفاتر کے قیام اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا، ساتھ ہی ہری پور میں گوگل کی مصنوعات کی اسمبلی لائن کے قیام کو بھی خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ روز اول سے پاکستان کو ڈیجیٹل نیشن بنانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی.  

شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبے میں با اختیار بنانے کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، گوگل کی جانب سے پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت کی مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے. انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک لاکھ باصلاحیت نوجوانوں کو لیپ ٹاپس فراہم کرکے انہیں آئی شعبے میں ترقی کیلئے وسائل فراہم کر رہی ہے۔ملک بھر میں نوجوانوں بشمول خواتین کیلئے آئی ٹی شعبے کے تربیتی پروگرام جاری ہیں، تربیتی پروگرامز سے نوجوانوں کی بین الاقوامی سروس انڈسٹری میں مسابقت میں اضافہ ہورہا ہے اور نوجوان باعزت روزگار میں خود کفیل ہو رہے ہیں. 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو خطے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مرکز بنانے کیلئے مزید اقدامات پر کام تیزی سے جاری ہے. ملک میں آئی شعبے کی ترقی کیلئے وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انکی ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں.