سٹی42: محکمہ قانون نے پرانی تاریخی عمارتوں کے استعمال سے متعلق باقاعدہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، اس کے تحت شاہی قلعہ، مینار پاکستان اور شالا مار باغ کے استعمال کے رولز طے کر دیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ عمارتیں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ سے والڈ سٹی اتھارٹی کے حوالے کر دی گئی ہیں اور ان کے استعمال، سیاحوں کے داخلے، اور پروگرامز کے انعقاد کی ذمہ داری والڈ سٹی اتھارٹی کی ہوگی۔ عمارتوں کی خوبصورتی اور تجاویز کا حتمی فیصلہ بھی والڈ سٹی اتھارٹی کرے گی۔
طلبا اور مطالعاتی دورے پر آنے والے افراد کے لیے رعایتی ٹکٹ فراہم کیے جائیں گے جبکہ داخلے کی ٹکٹ کی قیمت کا تعین بھی والڈ سٹی اتھارٹی کرے گی۔