ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

9 مئی کیسز: مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

9 مئی کیسز: مسرت چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:  پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی 9 مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس،عسکری ٹاور اور 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سمیت 8 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔
 انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیسز پر سماعت کی،جمشید اقبال چیمہ عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ وہ طبیعت کی خرابی کے باعث پیش نہیں ہو سکتیں جسے بعدازاں عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 12 دسمبر تک توسیع کر دی اور حکم دیا کہ مسرت جمشید چیمہ کی حد تک تفتیش مکمل کی جائے، جمشید اقبال چیمہ کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے، آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا ء ضمانتوں پر دلائل پیش کریں گے۔ 
 
 

Ansa Awais

Content Writer