ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسان کارڈ ریکوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی انعامی پیکج کا اعلان 

کسان کارڈ ریکوری کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا خصوصی انعامی پیکج کا اعلان 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: کسان کارڈ ریکوری کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خصوصی انعامی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

کسان کارڈ ریکوری کی قرعہ اندازی میں خوش نصیب کاشتکاروں کے لیے تقریب تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا۔ وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے تین خوش نصیب کاشتکاروں میں انعامات تقسیم کیے۔

اس موقع پر مختلف اضلاع کے 14 خوش نصیب کاشتکاروں کو ٹریکٹرز، 10 کو عمرہ ٹکٹس، 21 کو موٹر بائیکس، 90 کو سونے کے سکے اور 60 کو موبائل فونز تقسیم کیے گئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر چوتھی قرعہ اندازی کی منظوری دی گئی ہے۔ 12 نومبر تک کسان کارڈ بل جمع کروانے والے کاشتکار چوتھی قرعہ اندازی کے لیے اہل ہوں گے، جو 13 نومبر کو منعقد کی جائے گی، سید عاشق حسین کرمانی کے مطابق۔

اب تک کسان کارڈ کی 75 فیصد سے زائد ریکوری مکمل ہو چکی ہے۔ کسان کارڈ ہولڈرز کو بل کی ادائیگی کے 24 گھنٹے بعد اگلی رقم جاری کی جائے گی۔ ربیع سیزن کے لیے 10 لاکھ کاشتکاروں کو بلا سود قرض کی فراہمی جاری ہے۔

کسان کارڈ کے استعمال سے گندم کے لیے بیج اور کھاد کی بروقت خریداری ممکن ہو گئی ہے۔ کھادوں کا متناسب استعمال بھی آسان ہوا ہے۔ کسان کارڈ کے ذریعے 30 فیصد کیش نکالنے کی سہولت دستیاب ہے جبکہ 20 فیصد رقم ڈیزل خریداری کے لیے مختص کی گئی ہے۔