ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان؟

قومی بچت اسکیموں کے منافع میں ردوبدل، کس کو فائدہ اور کس کو نقصان؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے قومی بچت اسکیموں  کی شرحِ منافع میں تبدیلی کر دی ہے، جس کا اطلاق 4 نومبر سے ہو گیا ہے۔ نئی شرح کے تحت بعض اسکیموں میں منافع بڑھایا گیا ہے جبکہ کچھ میں کمی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ شرحِ منافع 10.68 فیصد سے بڑھا کر 10.92 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 10.40 فیصد سے بڑھا کر 10.60 فیصد سالانہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور شہداء فیملی ویلفیئر سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہے، جو 12.96 فیصد سے کم ہو کر 12.72 فیصد سالانہ کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر بھی شرحِ منافع میں کمی کی گئی ہےجبکہ سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ اور سروا اسلامک سیونگز اکاؤنٹس پر شرحِ منافع 9.94 فیصد سے بڑھا کر 3 سال کے لیے 10.30 فیصد اور 5 سال کے لیے 10.56 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

سیونگز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 9.50 فیصد برقرار رکھی گئی ہے، اس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔