فاران یامین : ٹاؤن شپ کے ڈپو اسٹاپ پر ریس لگاتی گھاس سے بھری دو ٹرالیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک ٹرالی الٹ گئی جبکہ دوسری فٹ پاتھ پر چڑھ گئی۔
حادثے کے باعث ڈپو اسٹاپ پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، تاہم موقع پر ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں دونوں ٹرالیاں کے ڈرائیور محفوظ رہے۔