ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کےپی کے ہاؤس پہنچ گئی

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کیلئے پولیس کےپی کے ہاؤس پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد پولیس 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر2024 کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں  صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد نامزد ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

بعد ازاں اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ شفیع جان نے کہاکہ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی، جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی۔