آسٹریلیا کی جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکان بڑھ گیا

Afghanistan, Pakistan, Australia, ICC World Cup, Semi Finals of ICC World Cup2023, City42, Australia vs Afghanistan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے آج ممبئی میں ہونے والے میچ میں افغانستان کی ہار سے پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کی امید برقرار رہ گئی۔ اگر افغانستان یہ میچ جیت جاتا تو پاکستان اور س کے ساتھ نیوزی لینڈ کے بھی سیمی فائنل میں جانے کے امکانات تقریباً معدوم ہو جاتے۔

 آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ کے ممبئی میں کھیلے جا رہے میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا میں سے کس کی جیت کس کی ہار ہو گی، اس میں پاکستانی ٹیم کے مداحوں کی گہری دلچسپی کی وجہ یہ تھی کہ ایک کی جیت سے پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان برقرار رہے گا بلکہ کچھ بڑھ جائے گا اور دوسرے کی جیت پاکستان کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکان معدوم کر سکتی تھی۔

ابتدا میں تجزیہ کیا گیا تھا کہ اگرممبئی کے وینکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ مین اگر افغانستان جیت گیا تو وہ پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے آگے چلا جائے گا اور خود افغانستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا امکان بڑھ جائے گا۔ اگر یہ میچ  آسٹریلیا جیت گیا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل تک پہنچنے کا امکان برقرار رہے گا اور پاکستان کے اپنا آئندہ میچ جیت کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کی امید باقی رہے گی۔