جیکب آباد؛ ہولڈنگ کیمپ سے 141غیر ملکی باشندوں  کا قافلہ چمن بارڈر روانہ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جیکب آباد میں ہولڈنگ کیمپ سے 141غیر ملکی باشندوں  کا قافلہ چمن بارڈر روانہ کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق تارکین وطن کے قافلہ ڈپٹی کمشنر دادلو زُہرانی کی نگرانی میں روانہ کیا گیا۔ غیر مقامی افراد کے قافلے میں مردخواتین اور بچے شامل ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں میں ٹافیاں, بسکٹ اورکھولنوں سمیت دیگر اشیاء تقسیم کیں۔ 

غیر مقامی افراد نے  ہولڈنگ کمیپ میں میڈیکل اور دیگر سہولیات کی فراہمی پر پاکستانی حکام کو شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اس مہمان نوازی سے ہمیں بہت خوشی ملی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے ہولڈنگ کیمپ میں بہتر انتظامات فراہم کیے۔ غیر مقامی افراد کی جانب سے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔