باغبانپورہ; کم عمر گھریلو ملازم کی پھندہ لگی لاش برآمد

 باغبانپورہ; کم عمر گھریلو ملازم کی پھندہ لگی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: باغبانپورہ کے علاقہ انگوری باغ سکیم سے کم عمر گھریلو ملازم کی پھندہ لگی لاش برآمد , پولیس نے تحویل میں لے کر قتل سمیت دیگر پہلووں پر تحقیقات شروع کر دیں. 

پولیس کے مطابق 9 سالہ احسان کھڈیاں خاص ضلع قصور کا رہائشی تھا، جو شان پراپرٹی ڈیلر کے ہاں ملازم تھا۔ بچے کی والدہ نواب بی بی نے قتل کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے درخواست دی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مدعیہ مقدمہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کا بیٹا 4 سال 7 ماہ سے شیخ ذیشان کے پاس ملازمت کر رہا تھا۔ مالک مکان نے اس عرصے کے دوران صرف ایک بار گھر والوں سے ملنے دیا۔ مدعیہ مقدمہ کا الزام ہے کہ ملزمان نے اسکے بیٹے کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے اور واردات کے بعد ملزمان نے اچانک کال کرکے بتایا کہ احسان  نے خودکشی کرلی۔

 بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اہلخانہ کے آنے سے پہلے لاش مردہ خانے منتقل کر دی تھی۔

 دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مختلف پہلووں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں, حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ میں واضح ہوں گے۔