جنرل ہسپتال میں نرس کی کوتاہی مریض کے لیے وبال جان بن گئی

جنرل ہسپتال میں نرس کی کوتاہی مریض کے لیے وبال جان بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لاہورجنرل ہسپتال میں عملےکی مبینہ غفلت، مریض کووین کی بجائےمسلزمیں انجکشن لگادیاگیا۔

جنرل ہسپتال میں نرس کی کوتاہی مریض کے لیے وبال جان بن گئی، ڈینگی بخار میں مبتلا مریض کو انجیکشن غلط لگنے سے بازو نیلا ہوگیا اور مریض ڈینگی کا مرض بھول کر اپنی بازو کی فکر میں پڑ گیا۔

45 سالہ وارث جمعہ کو ڈینگی بخار سے ہسپتال ایا،لواحقین کے مطابق اگلے روز نرس کے غلط انجیکشن لگنے کے فوری بعد بازو نیلا پڑ گیا اور مختلف نشانات بن گئے جبکہ شور مچایا تو کہا کہ اپ کسی اور ہسپتال لے جائیں یہاں سرجری نہیں ہوتی جس پر لواحقین کے مطابق گزشتہ رات جناح ہسپتال لائے جہاں اج سرجری ہوکر بازو بچ گیا مگر لواحقین نے انصاف کی اپیل کردی،پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ اس معاملے پر آنکوائری تشکیل دینگے جو تمام تر معاملے کی تحقیقات کرکے حقائق سامنے لائے گی۔