آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید

 آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 پولیس اہلکار شہید
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درہ زندہ میں آئل گیس کمپنی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا۔

ڈی ایس پی کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ حفاظت کے لیے کمپنی کیمپ پر پولیس نفری تعینات کی گئی تھی، واقعے کے بعدجائے وقوعہ پر مزید پولیس کی نفری پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔