ویب ڈیسک:ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 1.6 ملین امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا۔
پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ بنانے کے ساتھ ٹی20 ورلڈ کپ اپنےاختتام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کے اعزاز کے علاوہ چاروں ٹیموں کی توجہ بھاری انعامی رقم حاصل کرنے پر بھی ہوگی۔
آئی سی سی کے مطابق تمام شریک ٹیموں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی فائنل پوزیشن کے مطابق کل پرائز پول کا ایک حصہ دیا جائے گا۔ کل انعامی پول 5.6 ملین امریکی ڈالرمقرر کیا گیا ہے۔
سیمی فائنل میں ہارنے والوں کو 400,000 ڈالر کا انعام دیا جائے گا جب کہ جیتنے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے اور جیتنے والے 1.6 ملین ڈالر کی انعامی رقم کے لیے لڑیں گے۔ ٹورنامنٹ کے رنر اپ کو 800,000 امریکی ڈالر سے نوازا جائے گا۔
یاد رہے کہ سیمی فائنل میں جانے والی 4 ٹیموں ،میں سے پاکستان، بھارت، انگلینڈ پہلے ایک ایک دفعہ ٹی20 ورلڈ کپ جیت چکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ ابھی تک ایک بھی ورلڈ کپ نہیں جیتی۔