’نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا بہت ضروری ہے‘

Speaker Punjab Assembly
کیپشن: Perwaiz Ellahi
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے صدر مرکزی جماعت الحدیث علامہ زبیر احمد کی وفد کے ہمراہ ملاقات، ملاقات میں موجودہ سیا سی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنا بہت ضروری ہے، کئی بار ایسا ہوا ہے کہ شادی کے بعد دولہا قادیانی نکلا۔ علامہ زبیر احمد ظہیر کا کہنا تھا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانا خوش آئند ہے۔ چودھری پرویزالٰہی کا علامہ زبیر احمد ظہیر کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی بھی کی۔

علامہ زبیر احمد ظہیر نے پنجاب اسمبلی کی سٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ بنانے پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد دی۔ وفد میں حافظ اکرام الٰہی ظہیر، احسان الہیٰ ظہیر اور حافظ معید حسن شامل تھے۔