ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی پر نئے جوڑے کے رقص نے دل جیت لئے؛ویڈیو دیکھیں

groom & bride wedding
کیپشن: groom & bride
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد ساجد) سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس میں دولہا دلہن کو ایک ساتھ رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ایسی ویڈیوز زیادہ تر بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں،ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دولہا دلہن کے آگے پیچھے ڈانس کرتا جھوم رہا ہے، مہمانوں دلہے کے اس انداز سے رقص کرنے پر محظوظ ہوئے۔

بھارت میں شادیاں ڈانس اور تفریحی پروگرام کے بغیر بے مزہ تصور کی جاتی ہیں، اس لئے اکثر شادیوں پر ایسی لطف اندوز سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جبکہ ان کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں، کچھ میں دولہا دلہن ایک منفرد انداز میں شادی کی تقریب میں داخل ہوتے ہیں اور سٹیج پر رقص کر کےمہمانوں کو محظوظ کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی جس کو دیکھنے والے بھی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکے، ویڈیو میں شادی کی رسم کرنے کے لئے دولہا دلہن کھڑے ہیں جبکہ مہمان اور خاندان کے افراد بھی اردگرد موجود ہیں، دولہا بالی ووڈ کے گانے" کیتے چلیئے" پر جھومتے ہوئے ڈانس سٹیپس کررہا ہے جبکہ دلہن مسکرا رہی ہے۔

سرخ عروسی لہنگا پہنے دلہن دلہے کی اس حرکت پر پہلے تو ذرا شرماتی ہے اور پھر دلہے کے ساتھ مل کر وہ بھی جھومتی ہے،مہمانوں میں سے کچھ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی اور اس کو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کیا، ویڈیو سامنے آنے پر صارفین نے ملے جلے کمنٹس کئے ویڈیو کو اب تک 11 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer