بااثر افراد کا خواتین پر تشدد، بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے

Women Torture in Gujranwala
کیپشن: Women Torture
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بااثر افراد طاقت کےنشے میں اندھے ہو گئے،  گھر میں گھس کر خواتین اوربچوں پر تشدد۔ بااثر افراد کا خواتین پر تشدد، تھپڑوں کی بارش اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے۔

خواتین پر تشدد اور ظلم و ستم جیسے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ کبھی کوئی مالک مکان اپنے کرائے دار پر تشدد کرتا نظر آتا ہے تو کبھی مالکان اپنے گھر کام کرنے والی بچیوں اور خواتین پر تشدد کرتے ہیں۔ ایسا ہی ایک افسوس ناک واقعہ گوجرانوالہ میں پیش آیا جہاں بااثر افراد طاقت کےنشے میں اندھے ہو گئے اور گھر میں گھس پر خواتین اوربچوں پر تشدد کرتے رہے۔

خواتین اور بچوں پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ ئی ہے جس میں خواتین پر تشدد تھپڑوں کی بارش اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا۔انہوں نے 12 سالہ بچے کو بھی پکڑ کر زمین پر پٹخ دیا۔

متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ درخواست دینے کے باوجود تین روز بعد بھی پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اورآئی جی پنجاب سے بااثر افراد کے مقدمہ درج کر کے گرفتار کرنے کی اپیل کی ہے۔