ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وکی کوشل کی کترینہ کیف کو پرپوز کرنے کی ویڈیو وائرل

Vicky Kaushal Katrina Kaif
کیپشن: Vicky Kaushal Katrina Kaif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف بالی ووڈ اداکار وکی کوشل  کی  ہردلعزیز اداکارہ کترینہ کیف کو سلمان خان کے سامنے پرپوز  کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کترینہ کیف کی وکی کوشل سے شادی کے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کے میڈیا کی نظروں کا مرکز بنتے ہی دونوں اداکاروں کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر دوبارہ وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیو میں اداکار وکی کوشل ایک ایوارڈ شو میں سلمان خان کے سامنے کترینہ کیف کو شادی کے لیے پرپوز کرتے نظر آرہے ہیں۔یہ ویڈیو 2019 میں منعقد ہونے والے اسٹار اسکرین ایوارڈز کی تقریب کی ہے۔

دونوں اداکاروں کے ایک قریبی دوست نے اپنی شناخت ظاہر نہ کیے جانے کی شرط پر بھارتی میڈیا کو بتایا کہ کترینہ اپنی وکی کوشل سے شادی  کی خبر لیک ہونے پر ناراض ہیں اور اس کے پیچھے ایک اہم وجہ ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا پر یہ خبریں زیرِ گردش ہیں کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والے ہیں، دونوں کی شادی کی تقریبات کا انعقاد بھارتی ریاست راجستھان میں کیا جائے گا، جن میں ہلدی، مہندی، پھیرے اور کیتھولک طرز کی تقریبات شامل ہوں گی۔

Sughra Afzal

Content Writer