آنٹی کہنے پر خاتون آپے سے باہر، لڑکی کی دھلائی کردی

آنٹی کہنے پر خاتون آپے سے باہر، لڑکی کی دھلائی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) خواتین میں عمر  چھپانے کے رجحانات میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں عمر رسیدہ خواتین جوان رہنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتی نظر آتی ہیں،ایسے واقعات کا سامنا بھی ہوتا ہے جہاں خواتین کو بڑا کہنے پر وہ  گلے پڑ جاتیں ہیں جیسا کہ ایک لڑکی کے ساتھ ہوا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خواتین میں یہ ٹرینڈ کافی پایا جاتا ہے کہ وہ اپنی اصل عمر کو بتانے سے گریزاں ہوتیں ہیں، عمر چھپانے اور اپنے حسن کے معاملے میں بہت حساس واقع ہوئی ہیں،کسی تقریب یا راہ چلتی ہوئی خاتون سے عمر کے بارے میں پوچھا بھی جائے تو اس کے مثبت اور منفی دو نتائج برآمد ہوں گے، یا تو وہ آپ کو مسکراتے اپنی عمر کے بارے ٹھیک بتائے گی یا پھر آپ کی شامت آجائے گی کیونکہ اکثر خواتین ایسے کھری کھری سناتی ہیں کہ پوچھنے والا منہ تکتارہ جاتا ہے۔ایک ایسا ہی واقعہ نوجوان لڑکی کے ساتھ پیش آیا۔

خواتین  اکثر اپنی عمریں چھپاتے اور جوان اور خوبصورت و رعنا نظر آنے کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دکان پر موجود بڑی عمر کی خاتون نے نوجوان لڑکی کوپیٹ ڈالا، لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہا تو وہ غصے سے لال پیلی ہوگئی،واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں خاتون نے لڑکی نےعورت کو آنٹی کہا تو وہ برا مان گئی۔بات صرف یہاں پر ختم نہیں بلکہ خاتون نے سربازار لڑکی پر تھپڑوں، گھونسوں کی بارش کردی۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔

اترپردیش کے ضلع ایتھا میں مارکیٹ میں خواتین خریداری کے لیے موجود تھی، اس دوران ایک لڑکی نے خاتون کو آنٹی کہہ کر پکارا تو وہ آپے سے باہر ہوگئی اور لڑکی کے بال پکڑ کر اسے مارنا شروع کردیا۔خاتون نے لڑکی کو دھکا دینے کے بعد اسے بالوں سے پکڑ کر تھپڑ مارا اور گالیاں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا،موقع پر ایک خاتون پولیس اہلکار پہنچی اور دونوں کو الگ کیا،وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کچھ نے دلچسپ تبصرے کئے تو کچھ نے اس عمل کو برا تصور کیا تاہم کمنٹس کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور ویڈیو کو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer