ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شفقت چیمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

 شفقت چیمہ کی درخواست پر ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) معروف اداکار شفقت چیمہ سوشل میڈیا پر بیٹے کے حادثے کی جھوٹی خبروں سے پریشان‘ کارروائی کے لیے ایف آئی اے سے رابطہ کر لیا۔

 فیس بک پر اداکار کا جعلی اکاﺅنٹ بنا کر بہت سے فنکاروں اور لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے جس پر شفقت چیمہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور میں درخواست دے دی جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

شفقت چیمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مجھ سے حسد رکھنے والے عناصر بیٹے کے حادثے سے متعلق افواہیں پھیلا رہے ہیں اور جب سوشل میڈیا پر غلط خبریں چلیں تو لوگ میرے گھر پر پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بتانے پر بیٹے سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن اس کا فون بند جا رہا تھا جس پر میرے پیروں تلے سے زمین نکل گئی تاہم جب رابطہ ہوا تو دلی سکون پہنچا، لوگ سنی سنائی اور جھوٹی خبروں کو سوشل میڈیا پر ہرگز نہ پھیلائیں.

Sughra Afzal

Content Writer