ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ’’یار یاراں لئی‘‘ریلیز

گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا ’’یار یاراں لئی‘‘ریلیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی : گلوکار عارف لوہار کا نیا گانا یار یاراں لئی ریلیز کردیا گیا ۔ 

گانے کی شاعری نامور شاعر عبداللہ چلی نے لکھی ہے جبکہ موسیقی عارف لوہار نے ہی ترتیب دی ہے ۔ گانے کی موسیقی کے انتظامات سونو علی نے کئے ہیں ، گانے کا ویڈیو ارشد لوہار نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

یہ گانا جذبہ انٹرٹینمنٹ نے ریلیز کیا ہے۔ لوک اور پنجابی فوک سٹائل میں دوستی اور یاروں کے جذبے پر مبنی soulful ٹریک ہے۔

عارف لوہار پاکستان کے مشہور لوک اور صوفیانہ گلوکار ہیں، جو عالم لوہار کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے چمٹے کے ساتھ پنجابی فوک موسیقی کو نئی بلندیوں پر پہنچایا ہے۔ عارف لوہار کے گانوں میں صوفیانہ، رومانوی، دوستی اور پنجابی ثقافت کے رنگ غالب ہوتے ہیں۔ انہوں نے 150 سے زائد البمز ریلیز کیے ہیں اور دنیا بھر میں پرفارم کیا ہے۔  ان کے کچھ سب سے مشہور گانے یہ ہیں. 

الف اللہ (جگنی) / Alif Allah (Jugni) , صوفی شاعر سلطان باہو کے کلام پر مبنی تھا جو 2010 میں بہت مشہور ہوا . اس کے علاوہ جگنی (Jugni)  نوران لال کے ساتھ 2006 میں مشہور ہوا ۔ 

دیگر مشہور گانے:

آ تینوں موج کراواں (Aa Tenu Moj Karawan) 

کھاڑا اے (Khaada Aye)

کاملی یار دی کاملی (Kamli Yaar Di Kamli)  
اک پھل موتیے دا (Ik Phul Motiye Da)
چھلے اتے چھلا (Chhale Utte Chhala)
بھاگ ملکھا بھاگ (Bhaag Milkha Bhaag) — بالی ووڈ فلم کے لیے
میرزا (Mirza)
بول مٹی دیا باویا (Bol Mitti Diya Baawiya)
سونئیے (Soniye)
ایشق دا چرکھا (Ishq Da Charkha)
لندن تے امریکہ (London Te America)
رانجھنا (Ranjhana)